پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی جاری رہے گی، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی اور بر وقت اقدامات کی وجہ سے رمضان ریلیف پیکج خوش اسلوبی اور کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے دوران یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی تاریخ کی سب سے زیادہ …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی اور بر وقت اقدامات کی وجہ سے رمضان ریلیف پیکج خوش اسلوبی اور کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے دوران یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی تاریخ کی سب سے زیادہ سیلز ریکارڈ کی گئی جو کہ تقریباً 22 ارب روپے بنتی ہے ۔ اس پیکج کے دوران یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی خدمات تقریباً 7.3ملین گھرانوں تک پہنچائی گئی جو کہ کل گھرانوں کا 22 فیصد بنتا ہے ۔ یہ حقائق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن پر صارفین اور حکومت کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ۔ یوٹیلٹی سٹورز پر 19 اشیاء کے بجائے 5 ضروری اشیاء پر سبسڈی جاری رہے گی ۔ یاد رہے آٹا، چینی، گھی، دال اور چاول پر 20 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے ۔مارچ میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن اور ماہ رمضان کے دوران بھی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ورکرز نے عوام کو اشیائے ضروریہ کو سبسڈائزڈ ریٹس پر فراہم کرنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار بخوبی نبھایا۔

مزید خبریں