پانچ ماہ میں سلامتی کونسل کا دوسری بار اجلاس عالمی سطح پر کشمیر کے ایک مسلمہ تنازعہ ہونے کا واضح اعتراف ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانچ ماہ میں سلامتی کونسل کا دوسری بار اجلاس عالمی سطح پر کشمیر کے ایک مسلمہ تنازعہ ہونے کا واضح اعتراف ہے جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود اور غور طلب ہے، 5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سلامتی کونسل کی دوسری بیٹھک …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانچ ماہ میں سلامتی کونسل کا دوسری بار اجلاس عالمی سطح پر کشمیر کے ایک مسلمہ تنازعہ ہونے کا واضح اعتراف ہے جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود اور غور طلب ہے، 5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سلامتی کونسل کی دوسری بیٹھک ہماری سفارتی کامیابی ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جائز، قانونی اور جمہوری حقوق کی گونج دنیا کے سب سے بڑے فورم پر سنائی دے رہی ہے، بھارتی دعووں کی پھر نفی ہوئی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے حق خودارادیت کے عہد کو نبھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس جرا ت اوردلیری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان کی قیادت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کردار مثالی ہے،انہوں نے تدبراور بہترین صلاحیتوں سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خطے میں کشیدگی اور تناؤ کم کرنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف خوش آئند ہے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں متحرک، فعال اور امن پسند ملک کی شناخت پارہا ہے۔