اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اورنیشنل ڈیٹابیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے ڈیٹا سے متعلق معلومات کیلئے دو ویب پورٹل کاآغازکردیاہے جس میں ابتدائی طورپر5 کروڑ30 لاکھ شہریوں بارے معلومات فراہم کی گئی ہے، دونوں ویب پورٹل کے اجراءکا مقصد شہریوں کو ہراساں کرنا نہیں بلکہ انہیں اپنی ذاتی معلومات (ڈیٹا) تک رسائی فراہم کرناہے۔ ویب پورٹلز کے اجراءکے موقع …
پانچ کروڑ 30لاکھ افراد کے ڈیٹا سے متعلق معلومات کیلئے دو ویب پورٹل کا اجراء

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اورنیشنل ڈیٹابیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے ڈیٹا سے متعلق معلومات کیلئے دو ویب پورٹل کاآغازکردیاہے جس میں ابتدائی طورپر5 کروڑ30 لاکھ شہریوں بارے معلومات فراہم کی گئی ہے، دونوں ویب پورٹل کے اجراءکا مقصد شہریوں کو ہراساں کرنا نہیں بلکہ انہیں اپنی ذاتی معلومات (ڈیٹا) تک رسائی فراہم کرناہے۔ ویب پورٹلز کے اجراءکے موقع پر وزیرمملکت برائے محصولات حماداظہر، چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سید شبرزیدی، ایف بی آر اورنادرا کے نمائندے بھی موجودتھے۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت حماداظہر نے ویب پورٹلز کے اجراءپرفیڈرل بورڈ آف ریونیو او نادرا کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ مختلف اداروں کے پاس شہریوں سے متعلق ڈیٹاکو مربوط بنانا ایک اہم قدم ہے، اس ڈیٹا میں ریئل سٹیٹ، یوٹیلٹی بلز ، سفری ریکارڈ سمیت شہریوں کے حوالے سے تمام معلومات موجود ہیں۔








