اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر 29 ستمبر تک کی رپورٹ جاری کر دی۔ جاری رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 396 فیڈر مکمل اور 189 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 71 مکمل اور 10 …
پاور ڈویژن کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کی رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر 29 ستمبر تک کی رپورٹ جاری کر دی۔ جاری رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 396 فیڈر مکمل اور 189 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 71 مکمل اور 10 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں،
فیسکو کے زیرِ انتظام علاقے فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور میاں والی میں بجلی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں, لیسکو کے 441 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 30 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے، لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور, ننکانہ, شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، میپکو کے 181 متاثرہ فیڈرز میں سے 48 مکمل اور 130 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہی، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔
اسی طرح گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں سے 102 فیڈرز مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں، گیپکو کے 16 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا، پیسکو کے 88 فیڈرز مکمل اور 3 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں، پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے،
ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 متاثرہ فیڈرز کو مکمل طور پر بحال کر لیا گیا ہے۔ مزید برآں ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال جبکہ سیپکو کے زیرِ انتظام علاقے کے 44 متاثرہ فیڈر عارضی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں۔








