پاکستان، ترکی اور ایران سمیت ایک درجن ممالک کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نوروز کا تہوار منایا گیا ڈاکٹر ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان، ترکی، افغانستان اور ایران سمیت ایک درجن ممالک کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں موسم بہار کی آمد کا تہوار نوروز منایا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سینکڑوں حکام اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ رنگا رنگ فوڈ فیسٹول کو تقریب میں مرکزی حیثیت حاصل رہی۔ ایران کی قیادت میں اس تقریب کا اہتمام کرنے والے دیگر ممالک میں …

اقوام متحدہ ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان، ترکی، افغانستان اور ایران سمیت ایک درجن ممالک کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں موسم بہار کی آمد کا تہوار نوروز منایا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سینکڑوں حکام اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ رنگا رنگ فوڈ فیسٹول کو تقریب میں مرکزی حیثیت حاصل رہی۔ ایران کی قیادت میں اس تقریب کا اہتمام کرنے والے دیگر ممالک میں آذربائیجان، بھارت، عراق، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل تھے۔ تقریب کے شرکاء کو ان ممالک کے روایتی کھانے بھی پیش کئے گئے۔ پاکستان کا سٹال شرکاء کی سب سے زیادہ دلچسپ کا مرکز رہا جہاں انہوں نے بریانی، سیخ کباب، سموسے، گلاب جامن، گاجر کا حلوہ اور برفی بڑے شوق سے کھائی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ نوروز مفاہمت اور اچھی ہمسائیگی کے ذریعے امن کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ہمیں برداشت، یکجہتی، ہم آہنگی جیسی اقدار سکھاتے ہوئے ہم میں دنیا مین امن، انصاف اور خوشحالی لانے کی خواہش پیدا کرتا ہے۔ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو عدم برداشت، غیرملکیوں سے نفرت اور اسلامو فوبیا سے خطرات درپیش ہیں، نوروز کا تہوار ہمارے لئے امید کی کرن ہے جو ہمیں اقوام عالم کے درمیان تحمل، ڈائیلاگ اور مفاہمت کو فروغ دے کر ایک نیا آغاز کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوروز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کردار ادا کرکے پاکستان اس تہوار سے منسلک ثقافت کو محفوظ کرنے کی کوششوں میں شامل ہو گیا ہے جس کی منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2010ء میں دی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply