راولپنڈی ۔13اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی 20 کرکٹ میچ کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات کیے ہیں۔سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر میچ کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے فرائض سرانجام دینے کے لیے تقریباً 6 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود …
پاکستان، سری لنکا تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات، راولپنڈی میں 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔13اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی 20 کرکٹ میچ کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات کیے ہیں۔سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر میچ کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے فرائض سرانجام دینے کے لیے تقریباً 6 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی اور ڈیوٹی پر مامور فورس کو بریف کررہے ہیں۔روف ٹاپس پر سنائپرز تعینات جبکہ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔
تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ نے اسٹیڈیم کے اطراف گشت کیا۔سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ شائقین کرکٹ کی حفاظت اور شہریوں کی سہولت کے لیے مؤثر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ میچ کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔








