پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراء خارجہ کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراء خارجہ کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ مشاورتی اجلاس نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ مشاورتی اجلاس کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی دلچسپی کے مختلف …

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراء خارجہ کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ مشاورتی اجلاس نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

مشاورتی اجلاس کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔