اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی کے بارے میں پاکستان، چین، افغانستان کا نائب وزارتی سطح پر مشاورتی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہو ا جس کی مشترکہ صدارت چینی معاون وزیر خارجہ لی ہیولئی ، پاکستان کی خصوصی سیکرٹری تسنیم اسلم اور افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان کے …
پاکستان، چین، افغانستان کا نائب وزارتی سطح کا مشاورتی اجلاس
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی کے بارے میں پاکستان، چین، افغانستان کا نائب وزارتی سطح پر مشاورتی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہو ا جس کی مشترکہ صدارت چینی معاون وزیر خارجہ لی ہیولئی ، پاکستان کی خصوصی سیکرٹری تسنیم اسلم اور افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق 7 نومبر 2017ءکو منعقد ہونے والی مشاورت کے دوران بین الاقوامی اور علاقائی انسداد دہشت گردی کی صورتحال اور سہ فریقی انسداد دہشت گردی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔








