پاکستانی تجارتی اداروں کی چائینہ ٹیکسٹائل نمائش میں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی نمائش میں شرکت

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی تجارتی اداروں نے چائینہ ٹیکسٹائل نمائش میں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی نمائش میں حصہ لیا۔چائینہ ٹیکسٹائل و ملبوسات کونسل (سی این ٹی اے سی) کے زیر اہتمام شنگھائی قومی نمائش وکنونشن سینٹر (این ای سی سی شنگھائی) میں متعدد پاکستانی کاروباری اداروں نے چین ٹیکسٹائل مشترکہ نمائش کا انعقاد کیا۔ ایک پاکستانی نمائش کنندہ نے سی پیک کے …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی تجارتی اداروں نے چائینہ ٹیکسٹائل نمائش میں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی نمائش میں حصہ لیا۔چائینہ ٹیکسٹائل و ملبوسات کونسل (سی این ٹی اے سی) کے زیر اہتمام شنگھائی قومی نمائش وکنونشن سینٹر (این ای سی سی شنگھائی) میں متعدد پاکستانی کاروباری اداروں نے چین ٹیکسٹائل مشترکہ نمائش کا انعقاد کیا۔ ایک پاکستانی نمائش کنندہ نے سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کی طرف سے وضع کردہ دو طرفہ تجارتی تعاون سے متعلق پالیسیوں کوسازگار قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعاون مزید مستحکم ہوگی۔ مزیدبرآں انہوں نے کہا کہ چین میں کاروباری ماحولیاتی نظام تجارتی برادری کے لئے موافق ہے اور چینی ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی بہت ترقی یافتہ ہے۔