پاکستانی حج مشن کے سربراہ ڈاکٹر آصف علی کا پیغام

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن نے مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 35 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور 9 ڈسپنسریاں قائم کر دی ہیں۔ پاکستانی حج مشن کے سربراہ ڈاکٹر آصف علی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں دو جبکہ جدہ میں ایک ڈسپنسری بھی قائم کی گئی ہے۔ پاکستانی عازمین …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن نے مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 35 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور 9 ڈسپنسریاں قائم کر دی ہیں۔ پاکستانی حج مشن کے سربراہ ڈاکٹر آصف علی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں دو جبکہ جدہ میں ایک ڈسپنسری بھی قائم کی گئی ہے۔ پاکستانی عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 180 ڈاکٹرز، 45 لیڈی ڈاکٹرز، 400 نرسز اور پیرامیڈیکل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 18 ایمبولینسیں بھی حاصل کی گئی ہیں۔

Leave a Reply