اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے جشن بہاراں کے موقع پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے چینی عوام کو دلی مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکیا ہے۔چین میں موسم بہار کا فیسٹیول جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔زیادہ تر چینی خاندانوں نے نئے قمری سال کا خیر مقدم کرنے کی غرض سے متعدد رسومات کا …
پاکستانی سفیرکی جانب سے جشن بہاراں کے موقع پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے چینی عوام کو دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے جشن بہاراں کے موقع پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے چینی عوام کو دلی مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکیا ہے۔چین میں موسم بہار کا فیسٹیول جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔زیادہ تر چینی خاندانوں نے نئے قمری سال کا خیر مقدم کرنے کی غرض سے متعدد رسومات کا آغاز کر دیا ہے۔روایتی طور پر جشن بہاراں کی تقریبات تقریبا ایک ماہ تک جاری رہتی ہیں۔تقریبات بارویں قمری مہینے کے 23ویں دن سے شروع ہو رہی ہیں جو پہلے قمری مہینے کے 15ویں دن لالٹین فیسٹیول تک جاری رہتی ہیں۔اس سال چین کے نئے سال کا آغاز 16فروری سے ہو رہا ہے۔اس سال نئے چینی سال کی علامت کتا ہے اور لالٹین فیسٹیول 2مارچ کو منایا جائیگا۔








