پاکستانی عوام کا ملکی سلامتی کےلئے افغان بارڈرکے حوالہ سے سخت اور دوٹوک مؤقف

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاکستانی عوام نے ملکی سلامتی کےلئے افغان بارڈرکے حوالہ سے سخت اور دوٹوک مؤقف ظاہر کیا ہے۔افغانستان کی دراندازی اوردہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کوعوام نے مکمل قومی مفاد قراردیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام نے کہا ہے کہ افغان بارڈر مسلسل دراندازی اور غیر قانونی آمدورفت کا بنیادی راستہ رہا ہے۔ پاکستانی عوام نے کہا کہ افغان بارڈر کو مکمل سیل کر کے اسے عالمی …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاکستانی عوام نے ملکی سلامتی کےلئے افغان بارڈرکے حوالہ سے سخت اور دوٹوک مؤقف ظاہر کیا ہے۔افغانستان کی دراندازی اوردہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کوعوام نے مکمل قومی مفاد قراردیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام نے کہا ہے کہ افغان بارڈر مسلسل دراندازی اور غیر قانونی آمدورفت کا بنیادی راستہ رہا ہے۔

پاکستانی عوام نے کہا کہ افغان بارڈر کو مکمل سیل کر کے اسے عالمی سرحد کی طرح سخت ٹریٹمنٹ دینا ضروری ہے، دراندازی، سمگلنگ اور دہشتگرد نیٹ ورکس کی ہر سرگرمی افغان بارڈر سے جڑی ہے،افغانستان سے دہشتگردی ختم ہونے تک بارڈر کھولنا قومی سلامتی کے خلاف ہوگا، پاکستان نے بارڈر اسی لیے بند کیا تاکہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد سرحد عبور نہ کر سکیں،

پاکستانی عوام نے کہا کہ حالیہ کچہری حملہ واضح ثبوت ہے کہ دہشتگردی کی جڑیں افغانستان میں موجود ہیں،افغان عناصر بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں،تجارت کے ساتھ سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو تو بارڈر بند کرنا ناگزیر اقدام ہے،طالبان کی ہٹ دھرمی اور دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی جاری رہی تو پاکستان کو اپنی سلامتی کیلئے پاک۔افغان بارڈر مکمل بند رکھنا ضروری ہے۔