پاکستانی فوج کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ مقبوضہ جموں کشمیر میں ناکامی کی وجہ سے ان کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی …

راولپنڈی ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ مقبوضہ جموں کشمیر میں ناکامی کی وجہ سے ان کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول پر بسنے والے معصوم شہریوں کو بھارت کی جانب سے دانستہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے خلاف اور ان کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا مو¿ثر جواب دیا جا رہا ہے اور ہمیشہ دیا جائے گا۔