پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، کشمیری سات دہائیوں سے غاصب بھارتی فوج کی جارحیت کا بڑے عزم و حوصلے اور بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ خنجراب تا گوادر پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے جو سات دہائیوں سے غاصب بھارتی فوج کی جارحیت کا بڑے عزم و حوصلے اور بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ خنجراب تا گوادر پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے جو سات دہائیوں سے غاصب بھارتی فوج کی جارحیت کا بڑے عزم و حوصلے اور بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی حالیہ ریاستی دہشت گردی کے خلاف اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ایل او سی کے دونوں اطراف رہنے والے کشمیریوں کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جو بھارت کی جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کے باوجود اپنے حق خود ارادیت کے پیدائشی حق کے مطالبہ پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے اور کشمیریوں پر مظالم، غیور اور بہادر کشمیریوں کے عزم کے سامنے ناکام ہو چکے ہیں اور بھارت پر یہ حقیقت اچھی طرح واضح ہو چکی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و تشدد کے خلاف کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے اور حق خودارادیت کی یہ تحریک اب کشمیریوں کی تیسری نسل آگے لے کر چل رہی ہے۔

مزید خبریں