پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد کا 44ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح

دبئی۔12نومبر (اے پی پی):دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے منگل کو شارجہ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 44ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ہال نمبر 6 اسٹینڈ N1 میں واقع پاکستانی پویلین پاکستان کے بھرپور ادبی اور اشاعتی ورثے کی نمائش کرتا ہے۔ اس میلے میں قدرت اللہ پبلی کیشنز سمیت کئی نامور پاکستانی …

دبئی۔12نومبر (اے پی پی):دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے منگل کو شارجہ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 44ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ہال نمبر 6 اسٹینڈ N1 میں واقع پاکستانی پویلین پاکستان کے بھرپور ادبی اور اشاعتی ورثے کی نمائش کرتا ہے۔ اس میلے میں قدرت اللہ پبلی کیشنز سمیت کئی نامور پاکستانی پبلشرزضیا القرآن پبلی کیشنز اور پیرامائونٹ ادارے شرکت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل حسین محمد نے عالمی تقریب میں پاکستانی پبلشرز اور نمائش کنندگان کی شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم پاکستان کی متنوع ادبی روایات، ثقافتی تنوع اور تخلیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ حسین محمد نے امارات شارجہ کے حاکم شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی اور امارات کے دیگر رہنمائو ں کو علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر فن، ثقافت، ادب اور علمی فضیلت کو فروغ دینے میں ان کی بصیرت انگیز کاوشوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے دورے کے دوران قونصل جنرل نے مختلف سرکاری پویلین کا دورہ کیا، جن میں مملکت سعودی عرب، سلطنت عمان، حکومت شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے اردو ورلڈ بک کے سرمد خان کو پاکستانی ادب اور مطبوعات کے فروغ کیلئے سٹال لگانے پر بھی سراہا۔ قونصل جنرل نے پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور زائرین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان پویلین میں شرکت کریں، اس کی حمایت کریں اور نمائش میں موجود ادبی کاموں کو ایکسپلور کریں۔

مزید خبریں