اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ناروے کے زیور دائرسن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق ناروے کے زیور دائرسن نے ایک میٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 38 فنگر ٹیپ پش اپس کئے تھے ۔ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 42 پش اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔عرفان محسود 9 سال کے کم عرصے میں 150 گنیز …
پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ناروے کے زیور دائرسن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ناروے کے زیور دائرسن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق ناروے کے زیور دائرسن نے ایک میٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 38 فنگر ٹیپ پش اپس کئے تھے ۔
عرفان محسود نے ایک منٹ میں 42 پش اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔عرفان محسود 9 سال کے کم عرصے میں 150 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب سے زیادہ 70 ریکارڈز بنا چکے ہیں۔عرفان محسود اب تک 100 پاونڈ، 80 پاونڈ، 60 پاونڈ اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ سب سے زائد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
عرفان محسود نے مارشل پش ا پس، سکواٹس، جمپنگ جیکس، سٹیپ اپس، نی سٹرائکس، ایلبو سٹرائکس، سائڈ جمپس، ہائی جمپس، سٹار جمپس وغیرہ کے ریکارڈز بنائے ہیں۔
عرفان محسود اب تک 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں جن میں امریکا، برطانیہ، بھارت ، چائنا، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، سپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق، پاکستان اور شام شامل ہیں۔عرفان محسود کے 20 شاگرد بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں،عرفان محسود 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی حاصل کر چکے ہیں۔








