نیویارک۔06 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ کی ماڈریٹر منتخب ہو گئیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی جنوبی ایشیائی خاتون ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق40 سالہ آمنہ نواز امریکہ کی پبلک براڈ کاسٹنگ سروس کے پروگرام ''نیوزآور'' کے لئے بطور کارسپانڈنٹ کام کر رہی ہیں جہاں وہ اینکر اور منیجنگ ایڈیٹر بھی ہیں۔ وہ اپنے ساتھیوں جوڈی وڈرف، …
پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ کی ماڈریٹر منتخب

مزید خبریں
نیویارک۔06 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ کی ماڈریٹر منتخب ہو گئیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی جنوبی ایشیائی خاتون ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق40 سالہ آمنہ نواز امریکہ کی پبلک براڈ کاسٹنگ سروس کے پروگرام ”نیوزآور” کے لئے بطور کارسپانڈنٹ کام کر رہی ہیں جہاں وہ اینکر اور منیجنگ ایڈیٹر بھی ہیں۔ وہ اپنے ساتھیوں جوڈی وڈرف، یامیچے السندور اور ٹم البرٹا کے ہمراہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی لوئیلا میری مونٹ یونیورسٹی میں19 دسمبر کو امریکی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے چھٹے پرائمری ڈیبیٹ کو ماڈریٹ کریں گی۔ واضح رہے کہ آمنہ نواز پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق صحافی اور امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے سائوتھ ایشیا سینٹر سے بطور فیلو منسلک شجاع نواز کی بیٹی ہیں۔آمنہ نواز اپریل 2018 ء میں امریکہ کی پبلک براڈکاسٹنگ سروس کے پروگرام نیوز آور سے منسلک ہوئیں۔ وہ پی بی ایس کی سینئر نیشنل کارسپانڈنٹ اور متبادل اینکر بھی ہیں۔اس سے قبل وہ اے بی سی نیوز کے لئے بریکنگ نیوز اینکر بھی رہ چکی ہیں جہاں انہوں نے امریکہ کے 2016 ء کے صدارتی انتخاب کی ڈیجیٹل کوریج کی۔وہ این بی سی نیوز کی کارسپانڈنٹ کی حیثیت سے پاکستان، افغانستان، شام، ترکی اور دیگر علاقوں میں تعینات رہ چکی ہے۔انہوں نے این بی سی اسلام آباد بیوروچیف اور یہاں این بی سی کی کارسپانڈنٹ کے طور پر کئی سال کام کیا ہے۔ آمنہ نواز این بی سی ایشنین امریکن پلیٹ فارم کی بانی اور سابق مینیجنگ ایڈیٹر بھی ہیں۔ پی بی ایس نیوز آور میں وہ سیاست، خارجہ امور، تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی، کلچر اور کھیلوں کی رپورٹنگ کرتی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے ٹیکساس، نیومیکسیکو اور ایریزونا میں مقیم تارکین وطن بارے رپورٹنگ بھی کی ہے۔انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے اثرات بارے تحقیقاتی رپورٹنگ بھی کی ہے۔وہ امریکہ کے حراستی مراکز میں رکھے گئے غیر قانونی تارکین وطن بارے بھی رپورٹنگ کرتی ہیں۔انہوں نے ہیٹی میں زلزلے اور امریکہ میں سمندری طوفان کترینہ کی رپورٹنگ بھی کی۔انہوں نے این بی سی نیوز سپیشل کے لئے ایمی ایوارڈ اور انٹرنیشنل رپورٹنگ پراجیکٹ فیلوشب برائے 2009 ء بھی حاصل کی۔وہ یونیورسٹی آف پنسلوانیہ کی فارغ التحصیل ہیں۔








