اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (مشرق وسطیٰ) سفیر شہریار اکبر خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور شام کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ …
پاکستانی وفد کی جمہوریہ شام کے وزیر خارجہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (مشرق وسطیٰ) سفیر شہریار اکبر خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور شام کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفیر شہریار اکبر خان نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا اور دوطرفہ و کثیرالجہتی سطحوں پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ روابط میں اضافے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔








