پاکستانی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ بھارت کے خلاف کھیلے گی

لاہور ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان کی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی کپتانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف اور دفاعی چیمپیئن بھارت کے خلاف 4 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے برمنگھم میں کھیلے گی۔ پوری دنیا کے شائقین کرکٹ میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والی چیمپئنز …

لاہور ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان کی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی کپتانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف اور دفاعی چیمپیئن بھارت کے خلاف 4 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے برمنگھم میں کھیلے گی۔ پوری دنیا کے شائقین کرکٹ میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تین بار آمنا سامنا ہوا جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے دو میچز جیتے اور بھارت کی ٹیم نے ایک میں فتح پائی۔

Leave a Reply