پاکستانی ٹیم کا ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ جیتنا کھیل کے مستقبل کیلئے اچھا شگون ہے، عامر نواز

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ جیتنا پاکستان سکوائش کے مستقبل کیلئے اچھا شگون ہے۔ پاکستانی ٹیم نے پولینڈ میں منعقدہ میگا چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کے فائنل میں مصر کو زیر کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، یہ پاکستانی …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ جیتنا پاکستان سکوائش کے مستقبل کیلئے اچھا شگون ہے۔ پاکستانی ٹیم نے پولینڈ میں منعقدہ میگا چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کے فائنل میں مصر کو زیر کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، یہ پاکستانی ٹیم کا مجموعی طور پر چھٹا اور 2008ءکے بعد پہلا ٹائٹل ہے۔ جمعرات کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایس ایف کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ فیورٹ مصر کے خلاف فائنل میں کامیابی ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے، گزشتہ کئی سالوں سے یہ ٹائٹل جیتنا ہمارا ہدف تھا اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ٹیم کامیاب رہی، مجھے پورا یقین ہے کہ اس فتح سے ملکی کھیل میں مثبت تبدیلی آئے گی اور کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ بھی بڑھے گا۔

Leave a Reply