اسلام آباد ۔ 04 نومبر (اے پی پی) پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے اپنا خواب مشن پرواز مکمل کرلیا ہے جس کے بعد وہ دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے مشن مکمل کرنے کی خوشخبری سب کو ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔فخر عالم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 24 دن میں 22 ممالک کا …
پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے اپنا خواب مشن پرواز مکمل کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 نومبر (اے پی پی) پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے اپنا خواب مشن پرواز مکمل کرلیا ہے جس کے بعد وہ دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے مشن مکمل کرنے کی خوشخبری سب کو ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔فخر عالم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 24 دن میں 22 ممالک کا سفر کیا ہے اور اب وہ واپس فلوریڈا پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے آفیشل طور پر کامیابی سے مشن پرواز مکمل کرلیا ہے۔فخر عالم نے پورے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا نام ہوا بازی کی تاریخ میں لکھا جا چکا ہے۔








