پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کاکینیڈا پاکستان ایفیلیٹڈ چیمبرآف ٹریڈ کی تقریب رونمائی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ لوگوں کا گھر ہے اور وہاں پر بے پناہ تجارتی مواقع موجود ہیں۔ وہ اوٹاوا میں کینیڈا پاکستان ایفیلیٹڈ چیمبرآف ٹریڈ ( سی پی اے سی ٹی) …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ لوگوں کا گھر ہے اور وہاں پر بے پناہ تجارتی مواقع موجود ہیں۔ وہ اوٹاوا میں کینیڈا پاکستان ایفیلیٹڈ چیمبرآف ٹریڈ ( سی پی اے سی ٹی) کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے سرمایہ کاری بورڈ کو مضبوط بنایا ہے تاکہ بیرون ملک مشن اور مقامی چیمبر اور بزنس مراکزکے درمیان باہمی رابطے کا نظام بہتر طور پر قائم اور ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ ویزہ اور دیگر سفری معاملات کے باوجود بھی پاکستان اور کینیڈا کی باہمی تجارت کا حجم 1.5 ارب کینیڈین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی پورے خطے میں آزاد ترین ہے جو براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو ایک سازگار ماحول فراہم کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے لوگ فوڈ پراسیسنگ، گاڑیوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی،جنگلات کے بچاﺅ، ری سائیکلنگ، انڈسٹری اور سروس سیکٹر میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ملک میں توانائی کی ضروریات کے حوالے سے ہائی کمشنر نے بتایا کہ کینیڈا کی پانی، رینیو ایبل اور شفاف ٹیکنالوجی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کےلئے ایسی جگہیں ہیں جہاں پر دونوں ممالک باہمی فائدے کےلئے تعاون کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply