پاکستان۔فرانس دو طرفہ سیاسی مشاورت کے 13ویں مرحلے کا انعقاد

پاکستان۔فرانس دو طرفہ سیاسی مشاورت کے 13ویں مرحلے کا انعقاد فریقین کا سیاسی،اقتصادی،تجارتی،سرمایہ کاری،دفاع،تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے سے اتفاق افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا مثبت کردار قابل تحسین ہے، موریس گورڈالٹ اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) فرانسیسی وزارت خارجہ امور کے سیکرٹری جنرل موریس گورڈالٹ نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا مثبت کردار قابل تحسین ہے۔یہ …

پاکستان۔فرانس دو طرفہ سیاسی مشاورت کے 13ویں مرحلے کا انعقاد
فریقین کا سیاسی،اقتصادی،تجارتی،سرمایہ کاری،دفاع،تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے سے اتفاق
افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا مثبت کردار قابل تحسین ہے، موریس گورڈالٹ

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) فرانسیسی وزارت خارجہ امور کے سیکرٹری جنرل موریس گورڈالٹ نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا مثبت کردار قابل تحسین ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان۔فرانس دو طرفہ سیاسی مشاورت کے 13ویں مرحلے کے انعقاد کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی وفد جبکہ سیکرٹری جنرل موریس نے فرانسیسی ووفد کی قیادت کی۔دفتےر کارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا اور سیاسی،اقتصادی،تجارتی،سرمایہ کاری،دفاع،تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے مواقعوں کی نشاندہی کی گئی۔انہوں نے یورپین یونین کے تناظر میں بڑھتے ہوئے تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔سیکرٹری خارجہ نے جمہوری و سیاسی استحکام اور ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صوتحال کے حوالے سے بریف کیا۔دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔سیکرٹری خارجہ نے خطے میں ملکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، بالخصوص افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کی کوششوں سے متعلق بریف کیا۔سیکرٹری جنرل موریس نے فرانس اور یورپین یونین کو درپیش تارکین وطن سمیت دیگر چیلنجوں کو اجاگر کیا۔دونوں فریقوںنجی سیکٹر کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا۔