راولپنڈی۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان آرمی اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق جلمود-1 تربیلا میں اختتام پذیر ہوگئی۔منگل کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق یہ مشق یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے آپریشنز پر مرکوز تھی جس میں پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی )اور یو اے ای کے صدارتی گارڈز …
پاکستان آرمی اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق جلمود-1 تربیلا میں اختتام پذیر

مزید خبریں
راولپنڈی۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان آرمی اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق جلمود-1 تربیلا میں اختتام پذیر ہوگئی۔منگل کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق یہ مشق یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے آپریشنز پر مرکوز تھی جس میں پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی )اور یو اے ای کے صدارتی گارڈز کے دستوں نے حصہ لیا۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی نے اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ یو اے ای کے سینئر عسکری حکام اور سفارتکار بھی موجود تھے۔اس مشق کا مقصد یرغمالیوں کو بازیاب کرانے اور انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں مشترکہ عملی مہارت کو بہتر بنانا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان عسکری تعاون کو مزید مضبوط کرنا تھا۔








