پاکستان آرمی کے انجینئرز کی کراچی کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیاں جاری ہیں‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 31 اگست (اے پی پی) پاکستان آرمی کے انجینئرز کی کراچی کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیاں جاری ہیں اور گزری انڈر پاس کو پیر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، گذشتہ دو دنوں سے کراچی پورٹ ٹرسٹ، سوک سنٹر، محسن بھوپالی اور گولی مار انڈر پاسز بھی ٹریفک کیلئے بحال کر دیئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس …

راولپنڈی ۔ 31 اگست (اے پی پی) پاکستان آرمی کے انجینئرز کی کراچی کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیاں جاری ہیں اور گزری انڈر پاس کو پیر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، گذشتہ دو دنوں سے کراچی پورٹ ٹرسٹ، سوک سنٹر، محسن بھوپالی اور گولی مار انڈر پاسز بھی ٹریفک کیلئے بحال کر دیئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہری سہولیات کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف علاقوں سے پانی نکالا جا رہا ہے۔ ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانے کیلئے آرمی موبائل ریکوری وہیکل کے ذریعے خراب گاڑیوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ سول انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں 32 میڈیکل کیمپ اور 56 ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پریشان حال شہریوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ شہر کے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کو تیار کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ قیوم آباد، سعدی ٹاﺅن اور سرجانی میں آرمی کے تین فیلڈ ہسپتال قائم کر دیئے گئے ہیں جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں