اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریا نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز ویانا میں پاکستان۔آسٹریا دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے مرحلہ کے دوران پایا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) ظہیر اے جنجوعہ اور وفاقی وزارت یورپ کے ایشیاءڈویژن کی سربراہ گبریئل میون نے اجلاس میں اپنے اپنے …
پاکستان آسٹریا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا مرحلہ، سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریا نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز ویانا میں پاکستان۔آسٹریا دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے مرحلہ کے دوران پایا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) ظہیر اے جنجوعہ اور وفاقی وزارت یورپ کے ایشیاءڈویژن کی سربراہ گبریئل میون نے اجلاس میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں کاجائزہ لیا گیا اور سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے جمہوری استحکام، انسانی حقوق، ابھرتی معیشت اور مستقبل میں ترقی کے اہداف سے متعلق پاکستان کی پیشرفت کو اجاگر کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے آسٹرین کمپنیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ توانائی، انفارمیشن و کمیونیکشن ٹیکنالوجی، تیل و گیس، زراعت، پانی ویسٹ مینجمنٹ اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے اجلاس کو جنوبی ایشیاءمیں صورتحال بالخصوص بھارتی جارحیت اور پاکستان کے جوابی اقدامات کے حوالہ سے بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی ختم کرنے کیلئے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی اور کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق اجلاس سمیت متعدد اقدامات اٹھائے جبکہ پاکستان نے تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دوبارہ پیشکش بھی کی۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور افغانستان میں امن و مصالحت کی غرض سے پاکستان کی کوششوں سے متعلق بھی بریف کیا اور کہا کہ افغانستان کا تنازعہ صرف پر امن بات چیت اور افغان قیادت میں مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ آسٹریا نے افغان امن عمل میں پاکستان کے تعمیری کردار کی حمایت کی۔ فریقین نے یو این، یورپین یونین اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر تعاون پر اطمینان کا اظہار اور اسے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








