پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز، راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات، 3500 سے زائد اہلکار تعینات
پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز، راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات، 3500 سے زائد اہلکار تعینات

مزید خبریں
راولپنڈی۔29مئی (اے پی پی):پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کرکٹ سیریز 2026 کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پریکٹس سیشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے سخت سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات نافذ کرتے ہوئے 3500 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کر دیئے۔پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر سٹیڈیم اور گردونواح میں فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 300 سے زائد ٹریفک افسران بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں جبکہ روف ٹاپ سنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جس کیلئے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اہم عوامی مقامات، بس اڈوں اور ہوٹلوں کی خصوصی نگرانی جاری ہے جبکہ ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور تھانوں کی موبائلز سٹیڈیم کے اطراف مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ شہریوں کی سہولت اور کرکٹ شائقین کے تحفظ کیلئے موثر ٹریفک اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔








