پاکستان آنے والے دنوں میں کلینیکل ٹرائلز کا علاقائی حب بننے جا رہا ہے ، سید مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صحت سیدمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں کلینیکل ٹرائلز کا علاقائی حب بننے جا رہا ہے ، اس مقصد کے حصول کے لیے ڈریپ بایئو سٹڈی رولز میں ضروری ترامیم کی جا رہی ہے۔ جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں نےاپنی زیر صدارت پاکستان میں کلینیکل ٹرائل سیکٹر کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس میں کیا۔انہوں نے …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صحت سیدمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں کلینیکل ٹرائلز کا علاقائی حب بننے جا رہا ہے ، اس مقصد کے حصول کے لیے ڈریپ بایئو سٹڈی رولز میں ضروری ترامیم کی جا رہی ہے۔ جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں نےاپنی زیر صدارت پاکستان میں کلینیکل ٹرائل سیکٹر کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کلینیکل ٹرائلز کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، بین الاقوامی معیار کے مطابق شفاف، مؤثر اور تیز تر نظام قائم کیا جا سکے جن میں تمام درخواستوں کو آن لائن کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کلینیکل ٹرائلز کے فروغ کے لیے ایک قومی سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین، ادارے اور سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے ۔ حکومت پاکستان نئی ٹیکنالوجیز اور جدید ادویات کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی ۔دنیا بھر سے کنٹریکٹ ریسرچ آرگنائزیشنز اور سپانسرز جو پاکستان میں کلینیکل ٹرائلز میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں مکمل سہولتیں اور معاونت فراہم کیا جائے گی تاکہ پاکستان عالمی سطح پر تحقیق و ترقی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ، چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ادارہ صحت ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، ڈائریکٹر کلینیکل ٹرائل یونٹ بابر سعید شریک ہوئے۔

 

مزید خبریں