اسلام آباد ۔05 فروری (اے پی پی)پیر5فروری کو پاکستان آ زاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔ جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے معصوم اور نہتے کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کی حمایت کو جاری رکھنے کا اعادہ ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صبح دس بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ کوہالہ …
پاکستان آ زاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔05 فروری (اے پی پی)پیر5فروری کو پاکستان آ زاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔ جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے معصوم اور نہتے کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کی حمایت کو جاری رکھنے کا اعادہ ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صبح دس بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ کوہالہ پل ، منگلا پل سمیت دیگر رابطہ پلوں پر انسانی ہاتھوں سے طویل زنجیریں بھی بنائی گئیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میںشرکت کی ہے








