اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان ائیر فورس وومن ایسوسی ایشن (پفوا) کے زیر اہتمام تخلیقی عکاس کے عنوان سے سالانہ دوروزہ آرٹ نمائش جعمرا ت کو پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی بیگم ثمینہ علوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ ان کی آمد پر بیگم تزئین مجاہد ، صدرپاکستان ائیر فورس وومن ایسوسی ایشن نے مہمان …
پاکستان ائیر فورس وومن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تخلیقی عکاس کے عنوان سے آرٹ نمائش کا پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان ائیر فورس وومن ایسوسی ایشن (پفوا) کے زیر اہتمام تخلیقی عکاس کے عنوان سے سالانہ دوروزہ آرٹ نمائش جعمرا ت کو پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی بیگم ثمینہ علوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ ان کی آمد پر بیگم تزئین مجاہد ، صدرپاکستان ائیر فورس وومن ایسوسی ایشن نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ بیگم چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، سروسز چیفس، ایمبیسڈرز، سول اور ملٹری افسران کی بیگمات کے علاوہ آرٹ کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے اس نمائش میں دلچسپی ظاہر کی۔ ملک بھر کے کاریگر وں کے فن پاروں کو اس نمائش میں پیش کیا گیا۔ پاکستان ائیر فورس وومن ایسوسی ایشن (پفوا) کا قیام دسمبر 1965 میں ہوا جس کا مقصد پاک فضائیہ کے کم آمدن والے طبقے کے خاندانوں کے سماجی، تعلیمی اور معاشی حالات میں بہتری لانا تھا۔اس مدت میں پفوا نے پاک فضائیہ کے افراد اور ان کی فیملیز کی بہبود کے لئے شاندار خدمات سر انجام دیں۔ پفوا کے بنیادی مقاصد میں پاک فضا ئیہ کے افراد کی صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناگہانی آفات میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لینا شامل ہے۔پفوا ہر سال مختلف سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کرتی ہے جن میں بچوں کی فلاح و بہبود ، سماجی و معاشی منصوبے ، ووکیشنل و تعلیمی تربیت ، تعلیم بالغاں، مذہب اور حب الوطنی کے فروغ کے پروگرام شامل ہیں۔








