پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںگزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان

کراچی ۔ 15جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںگزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 169.27 پوائنٹس اضافہ پر 2 بالائی حدود عبور کرکے 49210.50 کی ریکارڈ حد پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 64 ارب 9 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ہفتے کے دوران مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کی آئل و گیس سیمنٹ آٹو موبائلز …

کراچی ۔ 15جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںگزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 169.27 پوائنٹس اضافہ پر 2 بالائی حدود عبور کرکے 49210.50 کی ریکارڈ حد پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 64 ارب 9 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ہفتے کے دوران مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کی آئل و گیس سیمنٹ آٹو موبائلز ٹیکسٹائل الیکٹرانکس سیکٹرز کے حصص کی خریداری میں دلچسپی ا ور اگلے ہفتے غیر ملکی سرمایہ کی متوقع آمد کی توقع کے باعث سرمایہ کاروں نے آئل و گیس سیمنٹ سمیت بیشتر حصص کی زائد خریداری کرکے اسے اگلے ہفتے کی رونما ہونے والی اچھی اطلاعات پرحاصل کرلئے۔

Leave a Reply