پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کراچی ۔ 30 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو کاروبار حصص میںاتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی۔کاروباری حجم گذشتہ کاروباری دن جمعہ کی نسبت10.58 فیصدزائدرہا جبکہ 58.22 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ہوئی۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی5ارب روپے سے زائدگھٹ گیا۔ ملکی شیئرز مارکیٹ میں پیر کو لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں مقامی برکریج ہاﺅسز سمیت دیگر …

کراچی ۔ 30 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو کاروبار حصص میںاتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی۔کاروباری حجم گذشتہ کاروباری دن جمعہ کی نسبت10.58 فیصدزائدرہا جبکہ 58.22 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ہوئی۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی5ارب روپے سے زائدگھٹ گیا۔ ملکی شیئرز مارکیٹ میں پیر کو لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں مقامی برکریج ہاﺅسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں سرمایہ کاری کی گئی،جس کے نتیجے میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 45843پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔