کراچی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 321.96 پوائنٹس کی کمی سے 48888.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 53 ارب 51 کروڑ 96 لاکھ 25 ہزار 176 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 34 کروڑ 69 لاکھ 91 ہزار 851 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 321.96 پوائنٹس کی کمی سے 48888.54 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 321.96 پوائنٹس کی کمی سے 48888.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 53 ارب 51 کروڑ 96 لاکھ 25 ہزار 176 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 34 کروڑ 69 لاکھ 91 ہزار 851 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 19 کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار 480 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 321.96 پوائنٹس کی کمی سے 48888.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 225.54 پوائنٹس کی مندی سے 26513.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 182.89 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 45.12 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا۔









