کراچی ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روزکاروبار حصص تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 42300پوائنٹس سے بڑھ کر 42500پوائنٹس کی سطح پرجا پہنچا ،کاروبارمیںتیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 45ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم 86کھرب روپے سے بڑھ کر 87کھرب روپے ہو گیا ۔شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان، 100انڈیکس 42500پوائنٹس کی سطح پرجا پہنچا
کراچی ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روزکاروبار حصص تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 42300پوائنٹس سے بڑھ کر 42500پوائنٹس کی سطح پرجا پہنچا ،کاروبارمیںتیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 45ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم 86کھرب روپے سے بڑھ کر 87کھرب روپے ہو گیا ۔شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباﺅ کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42097پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا بعد ازاں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے فوڈز ،بینکنگ ،ایئر لائن سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریدار ی کے باعث انڈیکس 42500پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ۔









