کراچی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص مندی کی زد میں رہا اورمارکیٹ اتار چڑھاﺅ کے بعدکے ایس ای100انڈیکس48500پوائنٹس سے کم ہو کر48300پوائنٹس پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبارکا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ بینکنگ، ریفائنری، گیس، توانائی اور اسٹیل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 48909پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا۔ …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی

مزید خبریں
کراچی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص مندی کی زد میں رہا اورمارکیٹ اتار چڑھاﺅ کے بعدکے ایس ای100انڈیکس48500پوائنٹس سے کم ہو کر48300پوائنٹس پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبارکا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ بینکنگ، ریفائنری، گیس، توانائی اور اسٹیل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 48909پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا۔ بعد ازاں سرمائے کے انخلاءکے باعث رونما ہونیوالی مندی سے انڈیکس 48500 اور 48400 پوائنٹس کی دو نچلی حد گنوا بیٹھا اور48300پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ۔








