پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص تیزی کے باعث 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کے ایس ای 100انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا کراچی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص پر سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور2 دن کی مندی کے بعد بدھ کوتیزی کے باعث 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص تیزی کے باعث 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص تیزی کے باعث 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کے ایس ای 100انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
کراچی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص پر سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور2 دن کی مندی کے بعد بدھ کوتیزی کے باعث 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 100انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 45ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز بینکنگ ،ٹیلی کام ،توانائی ،کیمیکل ،فوڈز اور بینکنگ سیکٹرز میں سرگرم دکھائی دیے جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38000،38100اور38200پوائنٹس کی3بالائی حد عبور کر گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں288.64پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 37919.42پوائنٹس سے بڑھ کر 38208.06پوائنٹس ہو گیا اسی طرح194.21پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس19069.69پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28210.60پوائنٹس سے بڑھ کر 28367.24پوائنٹس پر جا پہنچا ۔








