پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر گیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 40340.23 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 40300 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جس سے اسٹاک مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 55 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا حجم 80 کھرب سے …

کراچی ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 40300 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جس سے اسٹاک مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 55 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا حجم 80 کھرب سے بڑھ کر 81 کھرب روپے پر جا پہنچا۔ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 203.30 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 40136.93 پوائنٹس سے بڑھ کر 40340.23 پوائنٹس پر جا پہنچا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 8.15 پوائنٹس کے اضافے سے 22755.17 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26998.64 پوائنٹس سے بڑھ کر 27204.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعہ کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں 55 ارب 25 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 149 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80 کھرب 57 ارب 56 کروڑ 6 لاکھ 76 ہزار 402 روپے سے بڑھ کر 81 کھرب 12 ارب 81 کروڑ 27 لاکھ 42 ہزار 551 روپے ہو گیا۔

Leave a Reply