اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی)خصوصی سیکرٹری خارجہ امور اعتزاز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی ترقی ،اداروں کا استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون کی فراہمی اور ایک ارب ڈالر ترقیاتی امداد کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پمز میں افغان ہیلتھ پروفیشنلز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے یہاں ایک سال کا …
پاکستان افغانستان کی ترقی ،اداروں کا استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر ترقیاتی امداد کیلئے پرعزم ہے،خصوصی سیکرٹری خارجہ امور اعتزاز احمد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی)خصوصی سیکرٹری خارجہ امور اعتزاز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی ترقی ،اداروں کا استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون کی فراہمی اور ایک ارب ڈالر ترقیاتی امداد کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پمز میں افغان ہیلتھ پروفیشنلز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے یہاں ایک سال کا تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے پروگرام مکمل کیا۔اعتزاز احمد احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان میں افغان سفارتخانے کے قونصلر سید عبدالناصر یوسفی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احمد نے کہا کہ پاکستان افغان ڈاکٹروں،نسروں اور پیر میڈیکس کو کابل،جلال آباد اور ننگر ہار میں پاکستان کی جانب سے تعمیر کردی تین ہسپتالوں کو موثر طریقے سے چلانے کی غرض سے استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیت فراہم کر رہا ہے۔








