اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بھارت اپنی انتہا پسند پالیسیوں سے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، عالمی برادری کو اس بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔ وہ منگل کو وزارت خارجہ میں قومی سلامتی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر …
پاکستان امن و استحکام کا خواہاں، بھارت اپنی انتہا پسند پالیسیوں سے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بھارت اپنی انتہا پسند پالیسیوں سے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، عالمی برادری کو اس بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔ وہ منگل کو وزارت خارجہ میں قومی سلامتی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلی عسکری حکام نے اجلاس شرکت کی۔ اجلاس کے دوران قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا، عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، صدر سیکورٹی کونسل اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو بھی بھارت کے ان مذموم عزائم سے آگاہ کر چکے ہیں۔ بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیوں کے سبب پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے عالمی برادری کو اس بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیئے ۔ بھارتی حکام کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ہندوستان کی بوکھلاہٹ واضح ہو چکی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سرکار اپنی داخلی صورت حال سے، دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے، گھناؤنے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت ،خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔








