اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے صوبائی ٹاسک فورسز نے اپنے اپنے صوبوں میں صحت ‘تعلیم ‘پینے کے صاف پانی سمیت تمام گولز پر عمل درآمد تیز کرنے اور صوبائی ٹاسک فورسز کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے‘کے پی کے ٹاسک فورس نے صوبائی ٹاسک فورس کو خصوصی کمیٹی کا درجہ دینے اور ایس ڈی جیز …
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز میں نالج شیئرنگ کے لئے قومی پارلیمانی گول میز کانفرنس کا انعقاد
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے صوبائی ٹاسک فورسز نے اپنے اپنے صوبوں میں صحت ‘تعلیم ‘پینے کے صاف پانی سمیت تمام گولز پر عمل درآمد تیز کرنے اور صوبائی ٹاسک فورسز کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے‘کے پی کے ٹاسک فورس نے صوبائی ٹاسک فورس کو خصوصی کمیٹی کا درجہ دینے اور ایس ڈی جیز کے فنڈز کا اجراءپارلیمنٹرین کے ذریعے کرنے کی قرار داد لانے کا فیصلہ کیا ہے‘پنجاب ٹاسک فورس ایس ڈی جیز گولز کو مقامی سطح پر لے گئی‘گلگت بلتستان ٹاسک فورس نے اپنے تینوں ریجنز میں پائیدار ترقی کے اہداف پر کام شروع کردیا‘ بلوچستان ٹاسک فورس نے خواتین سے متعلق 6 اہداف کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہوا ہے ۔جمعرات کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز میں نالج شیئرنگ کے لئے قومی پارلیمانی گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کی صدارت وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات وقومی ورثہ اور پائیدار ترقی کے اہداف پر پارلیمانی ٹاسک فورس کی چیئرپرسن مریم اورنگزیب نے کی ۔گول میز کانفرنس میں بلوچستان ٹاسک فورس کی کنوونیئر و سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی ‘گلگت بلتستان ٹاسک فورس کے کنوینر و سپیکر جی بی اسمبلی فدا محمد نوشاد‘پنجاب ٹاسک فورس کی ممبر عظمیٰ زاہد بخاری ‘کے پی کے ٹاسک فورس کے ممبر اورآزاد کشمیر ٹاسک فورس کے ایم ایل ایزشریک تھے۔








