پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 654ارب روپے حاصل کئے گئے،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 654ارب روپے حاصل کئے گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے بانڈزکی نیلامی سے 400ارب روپے کاہدف مقررکیاتھا تاہم نیلامی میں ہدف سے زیادہ فنڈز حاصل ہوئے۔مسابقتی بولیوں کے ذریعہ 639ارب روپے اورغیرمسابقتی بولیوں کے ذریعہ 15ارب روپے حاصل ہوئے۔دوسالہ مدت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پرمنافع کی شرح میں 11بیسز پوائنٹس کااضافہ ہوا جبکہ اس کے برعکس 10اور15سالہ مدت کے بانڈز …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 654ارب روپے حاصل کئے گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے بانڈزکی نیلامی سے 400ارب روپے کاہدف مقررکیاتھا تاہم نیلامی میں ہدف سے زیادہ فنڈز حاصل ہوئے۔مسابقتی بولیوں کے ذریعہ 639ارب روپے اورغیرمسابقتی بولیوں کے ذریعہ 15ارب روپے حاصل ہوئے۔دوسالہ مدت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پرمنافع کی شرح میں 11بیسز پوائنٹس کااضافہ ہوا جبکہ اس کے برعکس 10اور15سالہ مدت کے بانڈز پرمنافع کی شرح میں بالترتیب 11اور7بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی۔