اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب جمعہ کو لیاقت جمنازیم، اسلام آباد ہوگی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری نے ٹورنامنٹ میں سات ممالک کے 42 مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں پاکستان سمیت کینیڈا، عراق، ملائیشیا، نیپال، نیوزی لینڈ اور شام کے کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں …
پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب (جمعہ کو) ہوگی
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب جمعہ کو لیاقت جمنازیم، اسلام آباد ہوگی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری نے ٹورنامنٹ میں سات ممالک کے 42 مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں پاکستان سمیت کینیڈا، عراق، ملائیشیا، نیپال، نیوزی لینڈ اور شام کے کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے ہو رہے ہیںجن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، ویمن سنگلز اور ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ مالدیپ کے علی عبداللہ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔









