پاکستان انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی انتظامی کونسل اور اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے کنٹری بیوشن کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)پاکستان انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی انتظامی کونسل اور اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے کنٹری بیوشن کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پیر کو پاکستان 2018ءسے 2022ءتک انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی انتظامی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں انتخابات متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقد ہوئے۔ پاکستان …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)پاکستان انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی انتظامی کونسل اور اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے کنٹری بیوشن کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پیر کو پاکستان 2018ءسے 2022ءتک انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی انتظامی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں انتخابات متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقد ہوئے۔ پاکستان ایشیاءاور آسٹر ایشیاءکے خطہ سے منتخب ہونے والے 11 ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان نے 177 ڈالے گئے ووٹوں میں سے 155 ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان کا دوبارہ انتخاب انفارمیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں ملک کے نمایاں پیشرفت پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

مزید خبریں