پاکستان اورجاپان کا سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اورجاپان نے سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔یہ اتفا ق رائے منگل کو انسداد دہشت گردی کے بارے میں بین الاقوامی تعاون کے انچارج سفیریاماموٹوایلجی کی سربراہی میں جاپان کے ایک وفد کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات میں طے پایا۔پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی بھی ملاقات میں موجود …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اورجاپان نے سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔یہ اتفا ق رائے منگل کو انسداد دہشت گردی کے بارے میں بین الاقوامی تعاون کے انچارج سفیریاماموٹوایلجی کی سربراہی میں جاپان کے ایک وفد کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات میں طے پایا۔پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ قومی سلامتی کے مشیر نے وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کے خصوصی حوالے سے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور مسلح فورسز ، خفیہ اداروں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیاگیا۔نمائندے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اوراپنے ملک کی طرف سے تکنیکی مہارت کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کی مدد کرنے کا عزم ظاہرکیا۔انہوں نے دوطرفہ وفد کے باقاعدگی سے تبادلوں پرزوردیا تاکہ دونوں ممالک بہتر اور محفوظ مستقبل کی منزل حاصل کرسکیں۔

Leave a Reply