اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورمغربی ایشیا کے ممالک بحرین، اردن، کویت، سعودی عرب،ترکی، متحدہ عرب امارات اورخطے کے دیگرممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں مغربی ایشیا کے ممالک بحرین، اردن، کویت، سعودی عرب،ترکی، متحدہ عرب امارات اورخطے کے …
پاکستان اورمغربی ایشیائی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورمغربی ایشیا کے ممالک بحرین، اردن، کویت، سعودی عرب،ترکی، متحدہ عرب امارات اورخطے کے دیگرممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں مغربی ایشیا کے ممالک بحرین، اردن، کویت، سعودی عرب،ترکی، متحدہ عرب امارات اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 888.40 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.01 فیصدکمہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.012 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020 میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 232.47 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 306.68 ملین ڈالررہاتھا،مالی سال 2019-20 میں مغربی ایشیا کے ممالک بحرین، اردن، کویت، سعودی عرب،ترکی، متحدہ عرب امارات اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کا کل حجم 2.97 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں مغربی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 13.80 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں بحرین، اردن، کویت، سعودی عرب،ترکی، متحدہ عرب امارات اورخطے کے دیگرممالک سے درآمدات کاحجم 3.797 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 4.321 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اکتوبر2020 میں ان ممالک سے 937.56 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئیں،گزشتہ سال اکتوبرمیں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 1.003 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔گزشتہ مالی سال کے دوران مغربی ایشیا کے خطہ سے مجموعی درآمدات کاحجم 11.46 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








