پاکستان اورملائیشیا کے درمیان دسویں ایشیاءہاکی کپ کے سپر فور دوسرے مرحلے میں افتتاحی میچ (آج) ہو گا

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اورملائیشیا کے درمیان دسویں ایشیاءہاکی کپ کے سپر فور دوسرے مرحلے میں افتتاحی میچ (آج) بدھ کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ منگل کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں ایشیاءہاکی کپ میں نویں مرتبہ آمنے سامنے ہوئی ہیں جس میں پاکستان نے آٹھویں مرتبہ کامیابی حاصل …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اورملائیشیا کے درمیان دسویں ایشیاءہاکی کپ کے سپر فور دوسرے مرحلے میں افتتاحی میچ (آج) بدھ کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ منگل کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں ایشیاءہاکی کپ میں نویں مرتبہ آمنے سامنے ہوئی ہیں جس میں پاکستان نے آٹھویں مرتبہ کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ برابر ہوا۔ حالیہ ایشیاءکپ میں ملائیشیا کی ٹیم نے پول میچوں میں تینوں میچ جیت کر اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

Leave a Reply