پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا، چین کوبرآمدات میں 0.59فیصد اورچین سے درآمدات میں25فیصدکااضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کوبرآمدات سے ملک کو562.39ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.59فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا، چین کوبرآمدات میں 0.59فیصد اورچین سے درآمدات میں25فیصدکااضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کوبرآمدات سے ملک کو562.39ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.59فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کوبرآمدات سے ملک کو559.07ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ستمبرمیں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 207.92ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 154.82ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 235.64ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چین کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 2.477ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا.

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے درآمدات پر4.861ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے درآمدات پر3.891ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،ستمبرمیں چین سے 1.661ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جواگست میں 1.504ارب ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 1.258ارب ڈالرتھیں،مالی سال 2025میں چین سے درآمدات پرمجموعی طورپر16.31ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔