پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور پریکٹس

راولپنڈی ۔25مئی (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق پریکٹس سیشن کا آغاز فیلڈنگ ڈرلز سے کیا گیا جہاں کوچنگ سٹاف نے جدید کرکٹ تقاضوں کے مطابق کھلاڑیوں کو مختلف مشقیں اور خصوصی ٹاسکس دیئے۔ قومی کھلاڑیوں نے نیٹس میں بھرپور …

راولپنڈی ۔25مئی (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

پی سی بی کے مطابق پریکٹس سیشن کا آغاز فیلڈنگ ڈرلز سے کیا گیا جہاں کوچنگ سٹاف نے جدید کرکٹ تقاضوں کے مطابق کھلاڑیوں کو مختلف مشقیں اور خصوصی ٹاسکس دیئے۔ قومی کھلاڑیوں نے نیٹس میں بھرپور انداز میں بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس کی جبکہ فٹنس، ٹیم ورک اور فیلڈنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی۔ پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑی پرعزم اور پرجوش دکھائی دیئے اور انہوں نے آئندہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں