اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات یہاں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر تجارت نے کہا کہ آسٹریلیا کا پاکستان کے ساتھ خصوصاً تحقیق کے شعبہ میں وزارت تجارت کے …
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تجارت میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،انجینئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات یہاں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر تجارت نے کہا کہ آسٹریلیا کا پاکستان کے ساتھ خصوصاً تحقیق کے شعبہ میں وزارت تجارت کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے۔ آسٹریلیا ایگرو پروسیسنگ اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کیلئے رول ماڈل ہے اور پاکستان کی تجارت کو 21ویں صدی میں لے جانے کیلئے آسٹریلوی تعاون ناگزیر ہے۔ آسٹریلوی خاتون ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے استعداد سازی کیلئے پاکستان کو مختلف شعبوں میں تربیت کی فراہمی کی تجویز پیش کی اور بتایا کہ آسٹریلیا چند ہفتوں میں پاکستان کو فائیٹو سینٹری کے مختلف پہلوﺅں بارے پلانٹ پروسیسنگ کی تربیت فراہم کرے گا۔ ہائی کمشنر نے وزیر کو یہ بھی بتایا کہ آئندہ مہینوں میں آسٹریلیا کے ایک اعلی سطحی وفد کا دورہ متوقع ہے جس سے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوطرفہ تعلقات میں تیزی آئے گی۔








