اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان اور اردن نے تعلیم ، ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں چار معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے۔ یہ تبادلہ ہفتہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی موجودگی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ پاکستان اور اردن کے درمیان ثقافتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت …
پاکستان اور اردن کے درمیان تعلیم ، ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں چار معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان اور اردن نے تعلیم ، ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں چار معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے۔ یہ تبادلہ ہفتہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی موجودگی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان اور اردن کے درمیان ثقافتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار اور اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن صفادی کے مابین ہوا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ اور جارڈن ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کے درمیان تعاون کے معاہدے اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور جارڈن ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن صفادی کے مابین ہوا۔
یونیورسٹی آف جارڈن میں اردو اور مطالعہ پاکستان کی چیئرز کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن صفادی کے مابین ہوا۔








